Book cover
Islamic eBook Library PDF
Fazail E Sarmadi Urdu Sharah Shamail E Tirmazi - فضائلِ سرمدی اردو شرح شمائل ترمذی
About this book
فضائلِ سرمدی اردو شرح شمائل ترمذی
درسی
افادات : علامہ مفتی ولی حسن ٹونکی
مرتبہ
: مولانا سجاد ابن مفتی ولی حسن ٹونکی
پیشکش: طوبیٰ
ریسرچ لائبریری
بشکریہ :معاونِ
خصوصی مولانا عبدالوہاب صاحب
20ربیع الاول 1444 ہجری
FAZAIL E
SARMADI URDU SHARAH SHAMAIL E TIRMAZI
DARSI AFADAAT :
MUFTI WALI HASSAN TONKI
TARTEEB O
TADWEEN : MOULANA SAJJAD IBN E MUFTI WALI HASSAN TONKI
SPECIAL
COURTESY OF: MOULANA ABDUL WAHAAB
#TOOBAA_POST_NO_447
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحات " ح یاتِ حضرت محمد ﷺ
" ۔ و ۔ " حدیث ".
الشمائل
النبوية والخصائص المصطفوية“ للامام
الترمذی
ایک مطالعہ
از:
مولانا فضل الرحمن اصلاحی قاسمی
شمائلِ
نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر گفتگو سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کی حیاتِ طیبہ کی دو جہتیں ہیں، جو ہمیں دعوت وفکر ونظر فراہم کرتی ہیں، ان
میں سے ایک یہ کہ تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بنیادی امتیازات کیا ہیں؟
اوران میں کتنی وسعت وہمہ گیری ہے، دوسرے یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے
ظاہری وباطنی خط وخال کیاتھے؟ اور ان میں اور آپ کی لائی ہوئی تعلیمات میں کتنی ہم
آہنگی اور توازن تھا؟ ان میں سے پہلی چیز کو تعلیماتِ نبوی سے موسوم کیا جاتا ہے
اور دوسری کو سیرت نبوی اور شمائل نبوی سے تعبیر کیاجاتا ہے۔
شمائل کی لغوی
واصطلاحی تعریف:
شمائل
جمع ہے ”الشِّمال“ کی جیساکہ ”لسان العرب“ میں مذکور ہے، الشمال: الخُلُق، والجمع
”الشمائل“۔
شمائل
جمع ”الشمال“ معنی: طبیعت، عادت، سیرت، جیساکہ بولتے ہیں ”لیس مِنْ شِمالی أنْ أعْمَلَ
بِشِمَالي“ (المنجد
اردو مکتبہ مصطفائیہ، دیوب
Free PDF download · Opens from the listed source
← Back to the library