Book cover
Islamic eBook Library PDF
Mozuh Ahadith
About this book
عرض مؤلف اور وجہ تالیف یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کی وسیع ترین ،قوی ترین اور مفید ترین دعوت ،تبلیغی جماعت کی دعوت ہے ۔ جس کا دائرہ اثر اس وقت بلامبالغہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اس مبار ک عمل کی تجدید حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کے واسطے سے فرمائی ۔جن کی فکر ،کڑھن اور بے چینی وبے کلی آج بھی ہزاروں لاکھوں سینوں کو مضطرب کیے ہوئے ہے ۔اور الحمدللہ آج اس فکر کو وظیفہ حیات بنا کر اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے بستی بستی اور نگر نگر پھر کر احیاء دین میں مصروف ہیں ۔ اس مبارک جماعت سے راقم الحروف کی وابستگی سن ِ شعور میں قدم رکھنے سے بھی پہلے کی ہے ۔بقول شاعر : أتانی ھواھا قبل أن أعرف الھویٰ فصادف قلباً خالیاًفتمکنا یہی عقیدت اور تعلق علم ِدین کے حصول کا سبب بنی۔الحمدللہ یہ وابستگی اور عقیدت آج پہلے سے زیادہ اور شعوری و اختیاری بن چکی ہے ۔اللہ تعالیٰ تادم ِ مرگ اس مبارک محنت کے ساتھ جڑے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ راقم کا دورئہ حدیث اور بعدازاں تخصص فی الفقہ سے فراغت کے بعد تبلیغی محنت کے سلسلے میں اندرون ملک سال کا سفر ہوا اور اس کے بعد تاحال بیرون ممالک کے دو سفر ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ دوران ِطالب علمی بھی سالانہ چھٹیوں میں ہر سال کم وبیش اوقات لگانے کا موقع ملتا رہا۔اس دوران بہت سی ایسی روایات سننے سنانے میں آتی رہتیںجو معروف اور متداول کتب حدیث میں موجود نہ ہوتیں،نہ ہی طالب علم یا استاد کی حیثیت سے دوران ِ مطالعہ کبھی نظرسے گزری ہوتیں ۔بعض اوقات جماعت کے کسی ساتھی کی طرف سے کسی روایت کے بارے میں پوچھا جاتا کہ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ تو اگر اس بارے میں علم ہوتا تو بتادیتا ورنہ لاعلمی کا اظہار کردیتا ۔لیکن
Free PDF download · Opens from the listed source
← Back to the library